کندھ کوٹ: دیرینہ رنجش پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد قتل
کندھ کوٹ میں دیرینہ رنجش پر خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔کندھ کوٹ کے علاقے گبلو میں مخالفین نے دیرینہ رنجش پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، نعشوں کو سول کورٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعہ کے بعد فریقین میں کشیدگی اور مزید خونریری بڑھنے کا خدشہ ہے۔