تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 44 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 84 ہزار 129 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 5519 پوائنٹس کے بینڈ میں بھی رہا۔100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 88 ہزار 312 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 82 ہزار 792 پوائنٹس رہی۔بازارِ حصص کے کاروبار کے دوران ہفتے بھر میں 4 ارب شیئرز کے سودے 196 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 55 ارب روپے بڑھ کر 20882 ارب روپے ہو گئی۔