تازہ ترین

کراچی کے نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی بائیکو پمپ کے قریب شاہین فورس سمن آباد اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان ہونے والے پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، جبکہ دو ساتھی فرار ہوگئے ۔ پولیس حکام کے مطابق شاہین فورس نے سمن آباد کی حدود میں مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس نے ملزمان کا تعاقب جاری رکھا، نارتھ ناظم آباد کی حدود میں جوابی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کے ساتھ فرار ہوگئے ، فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ 

 

Leave A Comment

Advertisement