تازہ ترین

کراچی میں درج کئے گئے منشیات کیس میں جیل میں قید  ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی  کے موقع پر ویمن جیل کراچی  کی سپریٹنڈنٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت  میں ملزمہ کی ویڈیو لنک پر پیشی کی درخواست کر دی۔ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی  کی عدالت میں پیش ہونے کے حوالے سے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی نے ویمن جیل کی سپریٹنڈنٹ کو طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ یکم جون کو عدالت میں پیش ہو کر وضاحت کریں کہ درخواست کیوں دی،حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت میں ٹرائل شروع نہیں ہوا اس درخواست کی ضرورت کیوں پڑی۔

عدالت کے دی گئی درخواست میں ویمن جیل سپریٹنڈنٹ نے انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک پر پیش کرنےکی اجازت طلب کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ کی پیشی کے موقع پر سٹی کورٹ میں امن وامان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement