تازہ ترین

شادمان ٹاؤن میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا، ملزم پولیس افسر ہے جو واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق خاتون گھر سے باہر نکلی تو ملزم تبسم شیخ بھی وہاں پہنچا، تلخ کلامی کے بعد اس نے فائرنگ کردی، جس سے خاتون زخمی ہوگئی، جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئی۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ ریسکیو اور پولیس حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت نازیہ کے نام سے ہوئی ہے۔ خاتون کو شوہر نے شک کی بنیاد پر فائرنگ کرکے قتل کیا اور ملزم فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ تاہم بعد میں ڈی آئی جی ویسٹ نے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم پولیس افسر ہے۔ ملزم تبسم شیخ ایس آئی یو میں تعینات سب انسپکٹر ہے اور مقتولہ اس کی دوسری بیوی تھی۔  واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement