کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو گرفتار
کراچی کے علاقے اورنگی سیکٹر 9 میں مقابلے کے بعد پولیس نے 2 ڈاکو گرفتار کرلیے۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 9 میں ہونے والے پولیس مقابلے میں 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ مقابلے کے دوران ان ڈاکوؤں کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے زیرِ حراست ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔