ٹنڈوالہ یار : چھری کے وار سے 4 سالہ بچہ قتل، والدین گرفتار
ٹنڈوالہ یار میں چھری کے وار سے 4 سال کے بچے کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ٹنڈوالہ یار کے علاقے پیر جی کالونی میں پیش آیا جہاں چھری کے وار سے 4 سال کے بچے کو جان سے مار دیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کے اطلاع ملتے ہی بچے کے قتل کے الزام میں والدین کو حراست میں لے لیاہے۔پولیس کے مطابق دوران تفتیش بیوی نے شوہر پر الزام لگایا کہ شوہر بچے سے ملنے آیا تھا، جھگڑے پر بچے کو قتل کردیا جبکہ والد نے اپنے بیٹے کو قتل کرنے سے انکار کر دیا ہے، تاہم واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔