کراچی: شارع فیصل اور ایم ٹی خان روڈ کنٹینر و ٹینکر لگا کر بند
کراچی میں حالات کے پیشِ نظر متعدد سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔پی آئی ڈی سی چوک سے ایم ٹی خان روڈ جانے والا پل کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا۔ایم ٹی خان روڈ پر سلطان آباد کے مقام پر بھی کنٹینرز رکھ کر سڑک بند کر دی گئی۔بوٹ بیسن سے مائی کولاچی بائی پاس جانے والا راستہ بھی کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ایم ٹی خان روڈ سے پی آئی ڈی سی روڈ اور مائی کلاچی روڈ ریلوے پھاٹک تک بند ہے۔ شارعِ فیصل پر ایف ٹی سی سے جناح اسپتال موڑ تک جانے والا ٹریک ٹریفک کے لیے بند ہے۔ شارعِ فیصل کو ایف ٹی سی کے قریب عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ ایف ٹی سی سے میٹرو پول جانے والی سڑک رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کی گئی ہے۔ایف ٹی سی آنے والے ٹریفک کو گورا قبرستان سے یوٹرن کر کے صدر بھیجا جا رہا ہے۔