کراچی: اورنگی ٹاؤن میں عوام کے تشدد سے ڈاکو ہلاک
اورنگی ٹاؤن سیکٹر 13ڈی میں عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو ڈاکو شہری سے لوٹ مار کرکے فرار ہو رہے تھے، شہریوں نے تعاقب کے بعد ایک ڈاکو کو پکڑلیا اور تشدد کیا پھر گولی مار کر ہلاک کردیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔