تازہ ترین

پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر بھائی نے فائرنگ کرکے برادر نسبتی کوقتل قریبی رشتہ دار کو شدیدزخمی کرڈالا‘ ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار‘مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم اورزخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی‘ موضع گوٹھ جوڑا کے رہائشی ظفر جس کی ہمشیرہ نے چند روزقبل قریبی رشتہ دار سعیداحمدکے بیٹے سے گھرسے بھاگ کرپسندکی شادی رچالی تھی اسی رنجش پر ملزم ظفرنے فائرنگ کرکے برادر نسبتی شہزاد کو موت کے گھاٹ جبکہ قریبی رشتہ دار کوشدیدزخمی کرڈالا‘ اطلاع ملنے پرپولیس نے مقتول شہزاد کی نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے اورشدیدزخمی ہوجانے والے سعیداحمد کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے موقع سے فرارہوجانے والے ملزم ظفر کوآلہ قتل سمیت گرفتارکرکے اس کے خلاف مقتول سعیداحمدکے بھائی اعجازاحمد کی مدعیت میں قتل کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement