نوابشاہ: ٹک ٹاک کےجنون نے ایک اور نوجوان کی زندگی نگل لی
نوابشاہ کی تحصیل قاضی احمدکے قریب آمری پل پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ایک نوجوان دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔نوجوان فہیم جونیجو اپنے کزن کے ساتھ آمری پل کے قریب سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک توازن بگڑنے کے باعث وہ دریا میں جا گرا اور تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے مسلسل تلاش کا عمل جاری رکھا،تقریباً 72 گھنٹے بعد نوجوان کی لاش دریائے سندھ سے برآمد کر لی گئی۔
Leave A Comment