تازہ ترین

جیکب آباد میں پسند کی شادی کے تنازع پر مسلح افراد نے پورے گاؤں کو نشانہ بناتے ہوئے درجنوں گھروں کو آگ لگا دی، جبکہ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔متاثرہ خاندان کئی روز گزرنے کے باوجود کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔جیکب آباد کے گوٹھ محمد صدیق آرائیں میں 5 مئی کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں مسلح افراد نے جدید اسلحے کے ساتھ حملہ کیا اور درجنوں گھروں کو جلا کر راکھ کر دیا۔حملہ آور فائرنگ بھی کرتے رہے

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گوٹھ صدیق آرائیں اور گوٹھ غازی خان چنہ سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے حیدرآباد کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی، جس کے بعد مشتعل افراد نے گاؤں کو آگ لگا دی۔پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔مقدمے میں 12 نامزد اور 20 نامعلوم افراد کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری اور مزید تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement