تازہ ترین

کراچی کے علاقے سپرہائی وے پر عثمانیہ ریسٹورنٹ کے قریب ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور شہری جاں بحق ہوگیا۔عثمانیہ ریسٹورنٹ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں منظور نامی شہری ران میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور لاش کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا۔عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو شہری سے ڈکیتی کررہے تھے، مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں منظور گولی لگنے سے جاں بحق ہوا۔

 

Leave A Comment

Advertisement