سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400روپے اضافہ
عالمی مارکیٹ اور علاقائی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی اور علاقائی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔3روز میں سونا9500 روپے فی تولہ مہنگا ہوا۔ آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400روپے اضافہ ہو گیا۔جس سے فی تولہ سونا5لاکھ 4ہزار862روپے کا ہو گیا،10گرام سونا1200روپے مہنگا ہونے سے قیمت 4لاکھ 32ہزار837روپے ہوگئی ۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا14ڈالر اضافے سے 4825ڈالر کا ہو گیا۔
Leave A Comment