تازہ ترین

شہرکے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے کے دوران پانچ مبینہ پولیس مقابلے ہوئے۔مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک، گیارہ زخمیوں سمیت 13 ملزم گرفتار کر لئے گئے، مقابلے عزیز آباد، سرجانی ٹاؤن، مومن آباد، کلفٹن، بوٹ بیسن اور لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب ہوئے۔ ملزموں سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں، ہلاک ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے، گرفتار ملزموں میں سیف اللہ، بلال، ولی اللہ، طحٰہ، نائک، قاسم، زوار اور سعید، سلمان، عمر، عباس، رحمت، سلمان شامل ہیں۔پولیس حکام نےبتایا کہ گرفتار ملزم سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔