پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 77 ہزار تک گر گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن مندی دیکھی جارہی ہے۔پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 1954 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 77 ہزار 648 پوائنٹس تک گر گیا۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار 969 کی بلندی تک بھی پہنچا جبکہ 1 لاکھ 77 ہزار 622 کی نچلی سطح تک بھی آیا۔