پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 994 پوائنٹس تک گر گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوسرے روز نمایاں مندی دیکھنے میں آ رہی ہے۔بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 994 پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 62 ہزار 954 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔کاروباری دن کے دوران فروخت کا دباؤ زیادہ رہا جس کے باعث مارکیٹ نیچے کی جانب رہی۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی جہاں 100 انڈیکس 3445 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 66 ہزار 439 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔