کراچی : شہری کی گلے میں پھندا لگا کر خودکشی
لیاقت آباد کے رہائشی شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی ہے۔سپرمارکیٹ کے علاقے لیاقت آباد 4 نمبر ابدالی کلینک کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی ، پولیس نے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 32 سالہ فہد ولد آفتاب کے نام سے کی گئی۔متوفی نے گھریلو رنجش کے باعث گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی۔ ہلاک ہونے والے شخص کے ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کو لے جانے کی اجازت دیدی۔