نوشہرہ: ویلڈر کی دکان میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق،2 زخمی
نوشہرہ کی تحصیل جھانگیرہ میں ویلڈر کی دکان میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ امراج الدین استاد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن کا تعلق کابل ریور سے بتایا جا رہا ہے۔واقعے کے بعد زخمی ہونے والے دو افراد کو فوری طور پر قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں اور واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔
Leave A Comment