پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد انڈیکس ایک بار پھر کئی حدیں کھو بیٹھا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز سے ہی سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 154 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 210 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔