تازہ ترین

کراچی آج بھی سرد موسم کی لپیٹ میں ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے، شمال مشرق سے ہوائیں 7 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں۔