تازہ ترین

شرح سود افواہوں پر گذشتہ روز گرنے والا ہنڈریڈ انڈیکس آج کم کاروباری حجم پر واپسی کی راہ پر رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس 13 فروری کے مانیٹری پالیسی بیان جاری ہونے سے قبل شرح سود اضافے کے افواہوں پر ڈھائی ہزار پوائنٹس منفی بند ہوا تھا۔انڈیکس نے شرح سود برقرار رکھے جانے کے فیصلے پر آج ردعمل دیا۔ انڈیکس 1400 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 69 ہزار 392 پر بند ہوا۔حصص بازار میں آج 37 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب روپے میں طے ہوئے۔ یہ بازار کا 7 اپریل کے بعد کم ترین کاروباری حجم ہے۔اس طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 128 ارب روپے بڑھ کر 18 ہزار 856 ارب روپے ہوگئی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement