تازہ ترین

لوٹ مار کی کوشش کرنے والا ڈاکو شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ نمائش چورنگی باغِ جناح گراؤنڈ کے قریب پیش آیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت عادل کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ عادل نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ گاڑی سوار شہری کو لوٹنے کی غرض سے روکنے کی کوشش کی۔ شہری نے مزاحمت کرتے ہوئے ڈاکوؤں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں عادل موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ہلاک ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، فرار ہونے والے ڈاکو کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی۔

Leave A Comment

Advertisement