کراچی :تیز رفتارواٹر ٹینکرنے ایک اورکمسن بچے کی جان لے لی،ڈرائیور گرفتار
منگھوپیرغریب نواز کالونی میں تیز رفتارواٹر ٹینکرنے ایک اورکمسن بچے کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق متوفی بچے کی شناخت 7 سالہ عارف ولد غلام عباس کے نام سے ہوئی۔حادثے کے بعد منگھوپیر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واٹرٹینکرکو قبضے میں لیکر اس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت وزیر محمد کے نام سے ہوئی۔متوفی بچے کے والد غلام عباس نے بتایا کہ متوفی بیٹے کی والدہ کا 3 سال قبل انتقال ہوگیا تھا، معصوم عارف 2 بھائیوں میں چھوٹا تھا۔واٹرٹینکرگلی میں پانی ڈال کر واپس جا رہا تھا ریورس کرتے ہوتے ہوئے واٹر ٹینکر نے بچے کو کچل دیا، واٹر ٹینکر کے ڈرائیورنے کان میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی لوگوں نے شورکرکے واٹرٹینکرڈرائیورکو آوازدے کرروکنے کی کوشش کی واٹرٹینکر ڈرائیور نے لوگوں کی آواز نہیں سنی۔ واٹرٹینکروالے چند پیسوں کی لالچ میں بچوں کو روندرہے ہیں متوفی بچے کے والد نےانصاف فراہم کرنےاور گرفتار واٹرٹینکرکے ڈرائیور و مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔