پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی دیکھی جا رہی ہے۔بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1156 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار 849 پوائنٹس پر آ گیا۔ اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 77 ہزار 931 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 78 ہزار 902 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 77 ہزار 692 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Leave A Comment