تازہ ترین

اندرون سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے۔پولیس کے مطابق گھوڑا گھٹ تھانے کی حدود کچے کے گاؤں حیدر شاہ میں مبینہ کاروکاری کے الزام پر دو افراد موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے، مقتولین میں خان عرف جانو چاچڑ اور خاتون گلناز شامل ہیں۔  مقتولہ گلناز کے والد افغانی چاچڑ نے فائرنگ کرکاے دونوں کو قتل کیا اور لاشیں دریائے سندھ میں پھینک دیں۔