کراچی :میاں اور بیوی کے درمیان سر راہ جھگڑے میں ملزمان کی فائرنگ سے شوہر جاں بحق ، بیوی ملزمان کے ہمراہ موقع سے فرار
شاہ لطیف ٹاؤن میں میاں اور بیوی کے درمیان سر راہ جھگڑے میں ملزمان کی فائرنگ سے شوہر جاں بحق ہوگیا جبکہ مقتول کی اہلیہ ملزمان کے ہمراہ موقع فرار ہوگئی۔شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں میاں بیوی کے درمیان سڑک پر ہونے والے جھگڑے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے شوہر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے مقتول کے بیٹے کے ابتدائی بیان کی روشنی میں تفتیش شروع کر دی ، اس حوالے سے ایس ایچ او نے بتایا کہ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 17 اے میں فائرنگ سے 38 سالہ غلام نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔