کراچی میں گلستان جوہر بلاک 6 کے قریب شدید فائرنگ، دھماکے کی آواز سنی گئی
کراچی میں گلستان جوہر بلاک 6 کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری موقع پر روانہ کردی گئی، گلستان جوہر میں دھماکے کی آواز بھی سنی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے موسمیات چورنگی کے قریب دھماکے اور فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔