تازہ ترین

شاہراہ نور جہاں میں  پولیس نے بین الصوبائی کار لفٹنگ گینگ سے مبینہ مقابلہ میں دو شدید زخمی سمیت چار ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق شاہراہ نور جہاں کی حدود میں بمقام مین روڈ کٹی پہاڑی بلاک کیو میں پولیس نے مشتبہ کار سواروں کو رکنے کا اشارہ کرنے کیا جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 ملزمان زخمی حالت میں جبکہ 2 بلا ضرب گرفتارہوئے۔گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت محمد دانش ولد محمد اقبال عمر تقریباً 24 سے 25 سالہ جبکہ دوسرے زخمی ملزم کی شناخت اکبر ولد محمد عیسی  عمر 40 سے 42 سالہ کے ناموں سے ہوئی جب کہ بلا ضرب گرفتار شدہ ملزمان کی شناخت حسن عتیق ولد محمد عتیق عمر تقریبا 27 سے 28 سالہ اور دوسرے بلاضرب گرفتار شدہ ملزم کی شناخت احمر ولد منیم انور عمر تقریبا 25 سے 27 سالہ کے ناموں سے ہوئی۔

Leave A Comment

Advertisement