تیکنیکی و آپریشنل وجوہات کے باعث 5پروازیں منسوخ
تیکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعثکراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام متاثر ہو گیا جس کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار جبکہ 5 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔کراچی سے ابو ظہبی جانے والی اتحاد ایئرقیزکی پرواز EY-293 منسوخ کر دی گئی۔ اسی طرح کراچی سے اسکردو جانے والی ایئربلیو کی پرواز PA-700 بھی منسوخ کر دی گئی۔ کراچی سے شارجہ جانے والی ایئرعریبیہ کی پرواز J9-543 بھی منسوخ کی گئی جبکہ کراچی سے دبئی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز PA-110 بھی منسوخ کر دی گئی۔ اس کے علاوہ کراچی سے لاہور جانے والی ایئرسیال کی پرواز PF-143 بھی منسوخ کر دی گئی۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا جس کے باعث پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہو گیا۔