کراچی : سپرہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 12 افراد جاں بحق،کئی زخمی
سپر ہائی وے پر کاٹھور کے قریب آئل ٹینکر، مسافر بس اور متعدد گاڑیوں کے درمیان ہونے والے خوفناک حادثے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں تین خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،حادثہ تیز رفتاری اور گاڑیوں کے بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر اور بس کے علاوہ دیگر گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔