تازہ ترین

فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے نواب شاہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں ایس ایس پی سانگھڑ کے دفتر کا جونیئر کلرک بھی شامل ہے۔جونیئر کلرک منشیات کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث تھا۔ ایک ملزم سے 9 ایم ایم پستول، گاڑی، نقد رقم اور موبائل فونز برآمد کیے ہیں۔ کارروائی میں ملزمان سے ایک کروڑ 79 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان سے متعدد اے ٹی ایم کارڈز، چیک بکس، لیپ ٹاپ، ہارڈ ڈرائیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement