تازہ ترین

ایئرپورٹ پر ایک مسافر سے 100 تولہ سونے کی 10 اینٹیں برآمد ہوئیں۔ پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر سونے کی اسمگلنگ کی 2 کوششیں ناکام بنا دیں، جس میں 100 تولہ سونا اور 11 ہزار 900 امریکی ڈالر ضبط کرلیے گئے۔جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2 الگ کارروائیوں میں سونے کی 10 اینٹیں برآمد ہوئیں۔ حکام کے مطابق سونے کی اسمگلنگ کے دونوں مقدمات کی مجموعی مالیت 5 کروڑ 6 لاکھ 82 ہزار  روپے ہے ۔سونا اور غیر ملکی کرنسی دبئی اور استنبول جانے والے مسافروں سے برآمد ہوئی ، جس کے بعد کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع  کردی گئی ہے۔