کندھ کوٹ: کھدائی کے دوران خستہ حال پل گرنے سے 4 مزدور دب گئے
نہر کے قریب کھدائی کے دوران خستہ حال پل گرنے سے 4 مزدور دب گئے , مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پل کے ملبے کے نیچے سے 2 مزدوروں کی نعشیں نکال لی گئیں، جبکہ 2 کی تلاش جاری ہے، واقعہ کو ایک گھنٹہ گزرنے کے باوجود ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکیں۔ نئے پل کی تعمیر کیلئے پرانے ملبے کو ہٹانے کیلئے کام جاری تھا کہ حادثہ پیش آ گیا۔ جاں بحق مزدوروں کی شناخت امام بخش اور ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے۔