پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا 60 فیصد کرائے بڑھانے کا اعلان
صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز مذمت کرتے ہوئے60 فیصد کرائے بڑھانے کا اعلان کرتے ہیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہورہے ہیں، پچھلے 3 مہینوں میں پیٹرول میں 205 اور ڈیزل پر 263.78 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔اگر وفاقی حکومت نے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی نہ کی تو پاکستان کی ٹرانسپورٹ رک جائے گی۔
Leave A Comment