تازہ ترین

گل پلازہ آتشزدگی میں 28 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے اب تک 11 لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔گل پلازہ میں لگنے والی خوفناک آگ نے درجنوں خاندانوں کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔تلاش کے عمل میں ملنے والی حالیہ 3 لاشوں کی شناخت محمد شہروز، محمد رضوان اور مریم کے نام سے ہوئی ہے، دیگر جاں بحق افراد میں کاشف،عامر، فراز، فاروق، فرقان، محمد علی، تنویر شامل ہیں، اب تک 11 لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر کے مطابق 28 افراد کی میتیں سول اسپتال لائی گئیں ہیں، جن میں سے 17 لاشیں بری طرح جھلس جانے کے باعث ناقابل شناخت ہیں۔ ناقابل شناخت لاشوں کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کر کے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، جبکہ میتوں کو ایدھی سردخانے منتقل کر دیا گیا ہے۔سی پی ایل سی کی قائم کردہ انفارمیشن ڈیسک پر اب تک 51 افراد سے خون کے نمونے لئے جا چکے ہیں تاکہ شناخت کا عمل مکمل کیا جا سکے.ڈی سی ساؤتھ کے مطابق اب تک 85 افراد لاپتہ ہیں۔ڈی این اے سیمپلز کی پروفائلنگ جامعہ کراچی کی سندھ فرانزک ڈی این اے اینڈ سیرولوجی لیبارٹری میں جاری ہے، ذرائع کے مطابق لاشوں کے جلے ہونے کی وجہ سے اس عمل میں وقت لگ سکتا ہے، میتوں کی شناخت کے بعد میتیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔

فائر فائٹر اور ریسکیو کی ٹیمیں تیسری منزل تک پہنچ گئیں ہیں، پہلی اور دوسری منزل کو پہلے کلیئر کردیا گیا تھا، ریسکیو اہلکار تیسری منزل میں اسنارکل کے ذریعے داخل ہوئے ہیں، ایک آدھ دن میں ملبے کو کلیئر کرنے کا مرحلہ شروع ہوگا۔

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement