کراچی : باؤلے کتے کا حملہ، 14 معصوم بچے زخمی
اورنگی ٹاؤن میں باؤلے کتے کے حملے سے 14 معصوم بچے زخمی ہو گئے۔ ریبیز کے شکار ایک کتے نے مختلف مقامات پر بچوں پر حملہ کرتے ہوئے انہیں کاٹ لیا، جس کے نتیجے میں 13 بچے اور ایک بچی زخمی ہوئے۔ زخمی بچوں کی عمریں 4 سے 12 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمی بچوں کو فوری طور پر سندھ گورنمنٹ ہسپتال اورنگی ٹاؤن منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ احتیاطی طور پر ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین بھی لگائی جا رہی ہے۔
Leave A Comment