تازہ ترین

گلستان جوہر میں چلتی کار پر اندھا دھند فائرنگ سے چچا جاں بحق جبکہ بھتیجا شدید زخمی ہوگیا، گاڑی میں سوار دیگر دو افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ کامران چورنگی میں قائم ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے قریب نامعلوم افراد نے چلتی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں سندھ کے دہی علاقے سے علاج کیلیے کراچی آنے والے شخص کو نشانہ بنایا گیا۔ایس ایچ او گلستان  نے بتایا کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 82 سالہ گدا حسین کے نام سے ہوئی جبکہ مقتول کا 45 سالہ بھتیجا مجاہد زخمی ہوگیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement