تازہ ترین

لاہور میں عدالت نے پیٹرول پمپ کے ملازم پر تشدد کے کیس میں گرفتار ملزم سعادت انیس کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق مدعی اور ملزم کے درمیان راضی نامہ ہوگیا ہے۔پولیس نے ملزم سعادت انیس کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے راضی نامے کی بنیاد پر یہ درخواست مسترد کردی اور ملزم کو مقدمے سے ڈسچارج کرتے ہوئے اس کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔عدالتی کارروائی کے دوران مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ واقعہ غلط فہمی کی بنیاد پر پیش آیا تھا اور فریقین کے درمیان صلح کے بعد وہ اب اس کیس میں مزید کارروائی نہیں چاہتے۔پیٹرول پمپ کے ملازم پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement