رحیم یارخان : بیٹے کوبہیمانہ تشدد کانشانہ بناکرلہولہان کرنے والی بس ہوسٹس لاہور سےگرفتار
رحیم یارخان(أن لائن)بیٹے کوبہیمانہ تشدد کانشانہ بناکرلہولہان کرنے والی بس ہوسٹس کو پولیس نے لاہورکے علاقہ میں کامیاب چھاپہ مارکرگرفتارکرلیا‘ماں کے خلاف نانی کی مدعیت میں اقدام قتل کامقدمہ اندراج کیاگیاتھاملزمہ موقع سے فرارہوگئی تھی‘ پولیس نے خفیہ نشاندہی پر ہجویری لاہورکے علاقہ میں چھاپہ مارکر اپنے ہی بیٹے کوبہیمانہ تشدد کانشانہ بناکرجان سے ماردینے کی کوشش کرنیوالی بس ہوسٹس ماں نیلم ریاض کو گرفتارکرلیا‘ جس کے خلاف چند روزقبل اپنے ہی 4سالہ بیٹے محمدسبحان کوبہیمانہ تشدد کانشانہ بناکرتیزدھار آلہ سے جان سے ماردینے کی کوشش کی تھی اوربیٹے پرتشدد کرنے کی ویڈیوبناکراپنی والدہ کوارسال کی تھی جس پر نانی نے موقع پرپہنچ کر چارسالہ سبحان کو اپنی تحویل میں لیاتھا جبکہ ملزمہ نیلم ریاض موقع سے فرارہوگئی جوکہ بس ہوسٹس ہے اندراج مقدمہ کے بعدملزمہ لاہورکے علاقہ میں روپوش ہوگئی جسے گزشتہ روز پولیس پارٹی ہے ہجویری لاہورکے علاقہ سے گرفتارکرلیا۔