تازہ ترین

کراچی میں شارع فیصل سے اغواء کیے گئے 2 افراد کو لاڑکانہ سے بازیاب کرالیا گیاجبکہ اشتہاری ملزم اور 1اغواءکار کو گرفتار کر لیا گیا ۔  لاڑکانہ گھنٹی پھاٹک کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کی اور مغویوں اور گرفتار ملزم کو کراچی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ لاڑکانہ سے بازیاب ہونے والوں میں بچہ بھی شامل ہے جبکہ پولیس نے کارروائی میں کھوکھرا پار کراچی کے ایک اغوا کار اور اشتہاری ملزم کو بھی گرفتار کیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement