کراچی: لانڈھی سے اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
کراچی کے علاقے لانڈھی میں رینجرز نے کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔یہ ملزمان اسلحے کی خرید و فروخت، اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث ہیں۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔