شکارپور: علم بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا، 8 عزادار جاں بحق، 5 زخمی
شکارپور کے گاؤں بڈو میں محرم کے جلوس کے دوران علم بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 8 عزادار جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔سندھ کے ضلع شکارپور کے گاؤں بڈو میں پیش آنے والےحادثے میں علم بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 8 عزادار جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بہتر علاج کے لیے سکھر اور لاڑکانہ کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی سمیت دیگر انتظامی اور پولیس حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ سابق وفاقی وزیر بھی موقع پر پہنچے اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔انتظامیہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں
Leave A Comment