تازہ ترین

ساؤتھ زون پولیس نے صدر زیب النسا اسٹریٹ پر جیولر کی دکان پر 10 کروڑ کی ڈکیتی کا معمہ کرتے ہوئے ماسٹر مائنڈ طارق کو گرفتار کر کے جھنگ سے واردات کے لیے بلوائے گئے ڈکیت مہتاب کی بیوی کو بھی گرفتار کرلیا اور اس کی نشاندہی پر سونا ، چاندی اور ہیرے سے بھری ہوئی تجوری سامان سمیت برآمد کرلی۔ مذکورہ واردات رواں سال 29 اپریل کو رات گئے کی گئی تھی جس میں ملزمان جیولر کی دکان سے کروڑوں روپے مالیت کے سونا ، چاندی اور ہیروں سے بھری ہوئی تجوری موٹر سائیکل پر رکھ کر فرار ہوگئے تھے۔

تفتیشی حکام کے مطابق واردات کا ماسٹر مائنڈ ملزم طارق تھا جس نے منصوبہ بنا کر واردات کے لیے جھنگ سے تعلق رکھنے والے نامی گرامی کرمنل مہتاب کو کراچی بلایا جس کے خلاف پنجاب کے مختلف تھانوں میں 18 مقدمات درج ہیں۔ واردات سے ایک ماہ پہلے مہتاب نے طارق کی مدد سے ابنِ سینا کے علاقے میں ایک کوارٹر کرایے پر حاصل کیا جس کے بعد مہتاب نے جھنگ سے اپنے ایک اور ساتھی حسن عرف بلو کو بھی کراچی بلایا۔ ملزمان نے واردات کے لیے ایک موٹر سائیکل بھی چوری کی اور دکان کے تالے کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور وہاں پر رکھی تجوری نکال کر باہر لے آئے اس دوران مارکیٹ کا چوکیدار بھی وہاں پہنچ گیا جسے  ملزمان نے اسلحے کے زور پر اس سے تجوری اٹھوانے میں مدد کرنے پر مجبور کیا۔

Leave A Comment

Advertisement