ملک میں سونے کی اونچی اڑان جاری ہے، مسلسل چوتھے روز مہنگا ہوگیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 56 ہزار 536  روپےہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونےکا بھاؤ ایک ہزار 887 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 91 ہزار 406 روپے ہوگیا ہے۔ 

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 22 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 341 ڈالر فی اونس ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement