تازہ ترین

کراچی کے علاقے ملیر آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے گاڑی پر متعدد بار فائر کیے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ فائرنگ سے جاں بحق جوڑے نے پسند کی شادی کی تھی۔ میاں بیوی ملیر کورٹ میں پیشی کے لیے آئے تھے۔ عدالت میں میاں بیوی نےاپنا نکاح نامہ بھی پیش کیا۔پیشی سے واپسی پر میاں بیوی پر سعودآباد کے قریب فائرنگ کی گئی۔

 لڑکی کے اغوا کا 19 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ لڑکی کے والد نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔  لڑکی کے والد نے پولیس کو ایک فون نمبر دیا جس سے گھر کے نمبر پر کالز آتی تھیں۔ لڑکی والد نے تفتیش کے دوران پولیس کو مزید معلومات بھی فراہم کی تھیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement