تازہ ترین

گلبرگ پولیس نے رات گئے کریم آباد اپوا کالج کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ہلاک ملزم کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مارے جانے والے ملزم کی شناخت احمد شاہ عرف بیٹری ولد تنویر شاہ کے نام سے کی گئی۔

ہلاک ملزم ہوائی فائرنگ ، لڑائی جھگڑوں ، اسٹریٹ کرائم اور پولیس سے مزاحمت میں ملوث رہا ، ملزم کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی گئی تھی۔ہلاک ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، 3 موبائل فونز اور کیش رقم برآمد کی گئی ، گرفتار ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

Leave A Comment

Advertisement