تازہ ترین

عالمی ومقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری  ہے۔آج بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 21ہزار500روپے کمی  ریکارڈ کی گئی،جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 4لاکھ 90ہزار362روپے ہو گئی ۔10گرام سونا18ہزار433روپے سستا ہونے سے  قیمت 4لاکھ 20ہزار406روپے ہو گئی جبکہ فی تولہ چاندی 601روپے سستی ہونے پر قیمت 8ہزار405روپے ہو گئی ۔