گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرائے بڑھانے کا عندیہ، دوبارہ ملک گیر ہڑتال کی بھی دھمکی
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے پر کرائے بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے دوبارہ ملک گیر ہڑتال کی دھمکی بھی دے دی۔ صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مزید ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تو پاکستان بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھائیں گے۔کہا کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں سے ہمارے ٹرانسپورٹرز بے روز گار ہو رہے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کا فیصلہ ناقابل قبول ہے لہٰذا اسے فوری واپس لیا جائے۔
Leave A Comment