کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران مجموعی طور پر پانچ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 5 کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔
جہانگیر آباد ندی کنارے کے قریب کی گئی جہاں مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔پولیس کے مطابق سی ویو کے قریب بھی مبینہ مقابلے کے دوران دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔سی ویو میں مبینہ مقابلے کے بعد گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت رحمت اور سعید الرحمان کے ناموں سے کرلی گئی ہے جبکہ دیگر ملزمان کی شناخت اور ان کے جرائم کے ریکارڈ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔حکام کے مطابق زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ تمام واقعات کی مزید تفتیش جاری ہے۔